والدین کی آپسی لڑائی، عدالت کا نابالغ بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

0
47

لاہور گارڈین عدالت کی تاریخ کا پہلا منفرد فیصلہ ،عدالت نے دو نابالغ بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا

گارڈین عدالت کے جج محمد جاوید نے فیصلہ جاری کیا ،وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مدعی اور ان کی بیوی کے درمیان ناچاقی کے باعث معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے نابالغ حنین سلمان اور زوہان احمد کی حوالگی کیس زیر سماعت ہے،دونوں بچے کینیڈا کے شہری ہیں،خدشہ ہے کہ بچوں کی والدہ انہیں کینیڈا لے کر جا سکتی ہے،عدالت دونوں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے،

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گارڈین جج کے پاس بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کے پاس اختیار ہے،عدالتی فیصلے بطور نظیر پیش کر دیتے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جدید فیصلوں کی نظر میں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے،عدالت حنین سلمان اور زوہان احمد پاسپورٹ نمبر اے ایس 615461 کو ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتی ہے،

جیلیں تیار کھلاڑی فرار

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

Leave a reply