مولا بخش چانڈیو کی پوتی گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

نمازجنازہ آج رات نو بجے گلشن حبیب قاسم آباد میں ادا کی جائے گی
0
51
poti

پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے

پی پی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی گھر میں کھیل رہی تھی کہ گھر میں ہی بنے سوئمنگ پول میں گر گئی، تین سالہ زینب کی سوئمنگ پول میں گرنے سے موت ہو گئی ہے، لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مولا بخش چانڈیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں بچی گری تو پانی میں ڈوب کر اسکی موت ہوئی، زیب مہران چانڈیو کی بیٹی اور عمیر چانڈیو کی بھتیجی تھی، اسکی نمازجنازہ آج رات نو بجے گلشن حبیب قاسم آباد میں ادا کی جائے گی

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے، پی پی پی چیئرمین نے مولابخش چانڈیو سے ان کی پوتی، مہران چانڈیو سے ان کی صاحبزادی اور عمیر چانڈیو سے ان کی بھتیجی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے،

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Leave a reply