اداکار عدنان جعفر نے أپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی ہم تو اس کو بھول چکے تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ اس عید پر یہ ریلیز ہوئی ہے، میں نے اس فلم میں بہت اچھا اور اہم کردار ادا کیا ہھے، اسی طرح سے باقی کردار بھی سکرپٹ کے حساب سے بہت اچھے ہیں ، فواد خان ہوں ، ریمبو ، مانی ، میکال ، شایان ،کرن ملک سب نے اپنی اپنی جگہ کردارں کو خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے، شنیرا اور وسیم اکرم
کو دنیا پسند کرتی ہے لہذا ان اس فلم میںشامل ہونا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے. عدنان جعفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بہت امیدیں ہیں کہ اس عید پر جو بھی فلمیں لگ رہی ہیں وہ اچھا بزنس کریں گی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ایسے کردار کرتا ہوں جو کہانی کو لیکر چلتےہیں چاہے وہ مختصر ترین ہی کیوں نہ ہوں.عدنان جعفر نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے کام میں یقینا فرق ہے لیکن ہر میڈیم پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. اور میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کو دونوں میڈیمز میںکام مل رہا ہے.