فواد خان کی ”منی بیک گارنٹی“نے پانچ روز میں آٹھ کروڑ سے زائد کمالئے

فواد خان کی فلم ”منی بیک گارنٹی“ نے پہلے پانچ دنوں‌ میں 8 کروڑ کما لیا ہے. یہ فلم سسپنس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور روایتی پاکستانی فلمو ں سے بالکل الگ ہے اور بینک ڈکیتی کے منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔شائقین کے ساتھ ساتھ نقادوں نے بھی فلم کے موضوع اور سٹار کاسٹ کی پرفارمنسز کو سراہا ہے.عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے آٹھ کروڑ سے زائد باکس آفس کمائی کی ہے۔ لیجنڈ کرکٹر وسوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر جبکہ انکی اہلیہ شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کرکے سلور سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ عہد حاضر کے سپر سٹار فنکار فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزاگوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے منفرد کرداروں میں فلم کی رونق کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ورسٹائل

فنکار اور نامور ڈائریکٹر فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی سسپنس تھرلر فلم ”منی بیک گارنٹی“ہیوی سٹار کاسٹ، جاندار مکالموں، دلفریب لوکیشنز، ایکشن مناظر اور پروڈکشن کوالٹی کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ہر بیرون ملک بھی فلم کے ہاؤس فل شوز جاری ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ”منی بیک گارنٹی“ کی نمائش ملک بھر کے سینماؤں میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کی جارہی ہے۔

Comments are closed.