منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنی تھی ، فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب یہ فلم ٹی وی پر لگ رہی ہے. عید کے پہلے روز منی بیک گارنٹی کو جیو ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے. فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں میں یہ جان کر خوشی کی لہر دوڑگئی ہے. فلم کی کہانی سیاسی طنز کے ساتھ ہلکے پھلکے مزاح کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی. فلم کے خلاف بہت سارا پراپگینڈا کیا گیا کہ یہ فلم اچھی نہیں ہے، لیکن شائقین نے اس فلم کو دیکھنے کےلئے دلچپسی کا اظہار کیا. فلم میں فواد خان کی کامیڈی کو بہت زیادہ سراہا گیا.
وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ڈائریکٹر فیصل قریشی کی یہ پہلی فلم تھی ، گوکہ ان کی ڈائریکشن پر شان شاہد نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ یو فون کا ایڈہے. اسی طرح سے ”معروف رائٹر ناصر ادیب نے بھی کہا تھا کہ فلم کے ہر شاٹ کو ایڈ سمجھ کر سمیٹا گیا. ” اتنی تنقید کے باوجود شائقین نے سینما گھروںکا رخ کیا اور فلم دیکھی. تاہم اب جنہوںنے نہیں دیکھی وہ اپنے گھر میں بیٹھے عید کے پر مسرت موقع پر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے.
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس