سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی کا دورہ کریں گے-

باغی ٹی وی : سعودی ولی عہد دورے میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

امریکا میں مستقبل قریب میں شدید معاشی بحران کا امکان پیدا ہو سکتا ہے،ایلون مسک

ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

انقرہ اور ریاض 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو بھلا کر تعلقات آگے بڑھا رہے ہیں استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اکتوبر 2018 میں سلطنت کے استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کو قتل کر کے ان کے جسم کے ٹکڑے کر دیئے تھے جمال خاشقجی سعودی عرب کے اندرونی معاملات سے باخبر صحافی تھے جو بعد میں سلطنت کی پالیسیوں کے نقاد بن گئے تھے، مقتول صحافی کے جسم کی باقیات اب تک نہیں ملیں۔

رجب طیب اردوان نے پہلے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی ‘اعلیٰ ترین قیادت’ نے صحافی کے قتل کا حکم دیا تھا ترکی نے اس قتل کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کیا اور عالمی میڈیا کو قتل کی چشم کشا لرزہ خیز تفصیلات سے آگاہ کر کے سعودی حکمرانوں کو ناراض کیا سعودی عرب نے اس وقت ترکی کی معیشت پر دباؤ ڈالتے ہوئے ترکی کی درآمدات کا غیر سرکاری بائیکاٹ کیا تھا۔

اب جب کہ ترکی کے صدارتی انتخاب میں ایک سال کا وقت رہ گیا ہے، اس لیے مہنگائی اور زندگی گزارنے کے لیے درکار بنیادی اشیا کی قیمتوں کے بحران کے دوران رجب طیب اردوان، خلیجی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چینی وزارت خا رجہ نے امریکہ کی چین سے متعلق پالیسی میں منافقت کو بے نقاب کر دیا

Shares: