محمد بن سلمان اور اجیت دوال کی ملاقات کیا بات ہوئی ؟ اہم تجزیاتی رپورٹ

0
36

محمد بن سلمان اور اجیت دول کی ملاقات کیا بات ہوئی ؟ اہم تجزیاتی رپورٹ

خصوصی رپورٹ : بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے مشیر برائے امور سلامتی اجیت دوول اور سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم امور پر میٹنگ ہوئی ہے ، جس میں‌ دنوں ممالک کے باہم امور زیر غور آئے ہیں.اس میٹنگ میں کشمیر کا اشو بھی زیر بحث رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان نے بھارتی موقف کو غور سے سنا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر میں بھارت کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے کیے گئے اقدام کو سراہا ہے .بھاری میڈیا کے مطابق یہ میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی.

دوسری جانب یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے توسط سے اجیت ڈوول کو پاکستان نے کشمیر بارے خاص پیغام پہنچا دیاہے. ان حالات میں اگر تو بھارتی میڈیا کی بات سچ ہے کہ محمدبن سلمان نے بھارت کے کشمیر پر موقف اور اقدام کو سراہا ہے تو یہ بات کافی تشویشناک ہے ، سعودی عرب جو کہ پاکستان کا دیرینہ برادر اسلامی ملک ہے اس کو کشمیر پر بھارتی موقف کی خاموش یا واضح حمایت کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے ، اور بحیثیت مسلم ملک مسلمانوں کے مسائل کو ترجیح‌دینی چاہیے.. اس میں‌کوئی شک نہیں ہےکہ بھارت سوا ارب کی مارکیٹ ہے اور سعودی عرب کے اس کے ساتھ بہت سے معاشی مفادات ہو سکتے ہیں . لیکن کبھی کبھی معاشی مفادات سے ہٹ کر بھی سوچنا چاہیے ، اسلام ، مسلمان اور امہ کے مفادات کو ہر طرح کے مفاد پر ترجیح دینی چاہیے.

سعودی عرب پوری مسلم امہ کا مرکز تصور کیا جاتا ہے ، اس لیے اس کو اپنے اس مقام اور مرتبے کا خیال رکھتے ہوئے امہ کی طرف سے وابستہ امیدوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور اگرا یسانہیں ہے اور صرف مفادات کو ہی ترجیح دینی ہے تو پھر اس کے سیاسی مخالف جو پراپیگنڈہ کرتے ہیں وہ لوگوں میں جگہ پکڑتا چلا جائے گا، جس کا سعودی عرب کو فائدہ نہیں نقصان ہو گا.

Leave a reply