اسلام آباد:محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان آنے کا پروگرام بنا لیا ہے ،

ذرائع کے مطابق جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ حتمی تاریخ طے ہونے کے بعد ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح پر رابطے موجود ہیں۔

ویکسین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ فی الحال سعودی عرب کی طرف سے کوئی چینی ویکسین فہرست میں شامل نہیں کی گئی،

متحدہ عرب امارات نے کویڈ کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ہم نے اماراتی حکام کو پاکستان میں کرونا اعدادوشمار بھجوا کر ویزا پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

Shares: