سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز(کے ایس آر ای ایف) کوشام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد مہیّا کرنے کے لیے ایک فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

باغی ٹی وی: سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فضائی پل کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ شامی اور ترک عوام کو طبی سامان، ادویہ ،رہائش کے لیے خیمے، خوراک کا سامان مہیا کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ لاجسٹک معاونت بھی مہیّا کرے گا۔

ترکی و شام میں زلزلہ، اموات 8 ہزار کے قریب،پاک فضائیہ،این ڈی ایم اے کی امداد روانہ

خادم الحرمین الشریفین اورولی عہد کی ہدایات میں دونوں ممالک میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے "سہیم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مہم کا انعقاد بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی،ترکیہ میں 7ہزار108،شام میں2 ہزار530 افراد جاں بحق ہوئے،،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے –

جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

Shares: