بگ باس 16 کا فائنل جیتنے والے ایم سی سٹین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بہت زیادہ خواہش ہے کہ میں اس سال اپنے والدین کے ساتھ حج پر جائوں. خدا کی ذات نے مجھے بہت کچھ دے دیا ہے ہر دم اسکا شکر ادا کرتا ہوں. میزبان نے ایم سی سٹین سے پوچھا کہ کیا آپ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بگ باس میں بھی میں پانچ وقت کی نماز پڑھتا تھا، نماز پڑھنا مسلمانوں پر فرض ہے لہذا اس فرض سے میں کوتاہی نہیںبرتتا. انہوں نے کہا کہ مرے پاس اس وقت بہت زیادہ شوز ہیں ، میں وہ کرتا پھر رہا ہوں میرے پاس ایک لمحے کو بھی
وقت نہیں ہے کہ میں کسی اور چیز کے بارے میں سوچوں یہ میرے راب کی کرم نوازی ہے. لیکن حج کی ادائیگی اس سال کرنے کا ارادہ ہے باقی دیکھتے ہیں خدا کا بلاوا کب آتا ہے. یاد رہے کہ ایم سی سٹین نے بگ باس 16 کا فائنل جیتا تو اس کے بعد ان پر تنقید کےنشتر برسائے گئے اور کہا گیا کہ یہ ایک سفارشی جیت ہے جو ایم سی سٹین کی جھولی میں ڈالی گئی ہے. بگ باس 16 کا ونر پریانکا یا شیو ٹھاکرے کو ہونا چاہیے تھا.








