بگ باس 16 جس کا گزشتہ رات فائنل تھا. فائنل کو سلمان خان نے ہوسٹ کیا. گھر میں ٹوٹل پانچ پارسیپینٹس تھے جس میں شالین ، ارچنا گوتھم ، پریانکا چوہدری ، ایم سی سٹین اور شیو ٹھاکرے. ان سب میں کافی سخت مقابلہ تھا، لیکن ایم سی سٹین پریانکا چوہدری اور شیو ٹھاکرے میں‌ کانٹے دار مقابلہ تھا، لیکن اب فائنل ہو چکا ہے اور ایم سی سٹین بگ باس 16 ک فاتح قرار پائے ہیں. یوں بگ باس 16 کی ٹرافی گھر میں بنی منڈلی میں‌ہی رہی کیونکہ ایم سی سٹین منڈلی کا حصہ تھے اس منڈلی میں ساجد خان ، سنبل توقیر خان ، شیو اور سٹین و دیگر تھے. اس سیزن کا دورانیہ چار ہفتے تک بڑھایا گیا. اس میں جن لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ان میں پریانکا چوہدری ، ٹینا دتہ اور ارچنا گوتھم کا نام قابل زکر ہے. شو کی

ہوسٹنگ مجموعی طور پر تین لوگوں نے کی ، سلمان خان ، فرح خان اور کرن جوہر. اس بار کے کنٹیسٹینٹس میں ایک ایسا تھا جو کہ بگ باس مراٹھی جیت چکا تھا اور اسکا نام ہے شیو ٹھاکرے. دوسری طرف شالین کو بھی کافی امید تھی کہ وہ یہ سیزن جیتیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ایم سی ٹین فاتح قرار پائے ہیں.

Shares: