سرگودھا ۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراپ سین

0
166

سرگودھا ( ادریس نواز سے ) سابق ڈی پی او سرگودھا کے تبادلہ کی وجہ سے ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراپ سین ۔ منصوبہ فلاپ ۔ پروان نہ چڑھ سکا ۔ سابق ڈی ایس پی ٹریفک کی قربانی بھی راٸیگاں ۔ سنجیدہ حلقوں کا آٸ جی پنجاب پولیس ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق :
سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اپنے تبادلہ سے قبل ڈراٸیونگ لاٸسنسنگ برانچ سیل کر کے عملہ کو پولیس لاٸن کلوز کر دیا ۔ اور ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کو تبدیل کروا دیا ۔ اس سلسلہ میں نہ تو ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے کوٸ پریس ریلیز جاری کی گٸ اور نہ ہی پبلک انفارمیشن آفیسر ٹو ڈی پی او کی جانب سے کوٸ بیان سامنے آیا ۔ اور نہ ہی پولیس ترجمان واٹس ایپ گروپ میں کسی بھی قسم کی امفارمیشن شیٸر کی گٸ ۔ اور عملہ کو کیوں کلوز پولیس لاٸن ہیڈکوارٹر کیا گیا ۔ اور کیا بے ضابطگیاں پاٸ گٸ ۔ جسکی وجہ سے سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کو ٹرانسفر کروایا گیا ۔ حالانکہ انہیں ابھی پندرہ سے بیس دن ہی ہوۓ تھے تعینات ہوۓ ۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کے تبدیل ہوتے ہی ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ کے عملہ کو بغیر کسی انکواٸری کے بحال کر دیا گیا ۔ بلکہ انکی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گٸ ۔ جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ھے ۔ جبکہ ذراٸع سے پتہ چلا ھے ۔ کہ سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ نے سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ڈراٸیونگ لاٸسنسنگ برانچ میں مداخلت کو ناپسند کرتے ہوۓ انکے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کی پاداش میں موصوف کو سیٹ چھوڑنا پڑی ۔ مزید یہ بھی پتہ چلا ھے کہ سابق ڈی پی او (ر) کیپٹین سہیل چوہدری کے دور سے لیکر اب تک لاٸسنس برانچ کا عملہ ڈی پی اوز سے ڈاٸریکٹ تھا ۔ اور ڈی ایس پی ٹریفک کا کردار براۓ نام تھا ۔ جبکہ اس امر کا بھی انکشاف ہوا ھے ۔ کہ موجودہ ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود اسی وجہ سے دوبارہ سرگودھا تعینات کروایا گیا ھے ۔ کہ موصوف لاٸسنس برانچ اور ڈی پی او آفس کے معاملات میں رکاوٹ نہ بنتے ھیں ۔ اور ہوم ڈسٹرکٹ میں تعیناتی کو ہی اپنی کامیابی سمجھ کر ڈَنگ ٹپا لو پالیسی پر اتفاق کیۓ ہوۓ ھیں ۔ جبکہ منصوبہ بندی کے تحت چند ہی دنوں کے بعد سابقہ عملہ کی دوبارہ ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ میں تعیناتی کا عمل بھی مکمل ہونا تھا ۔ جسکا ابتداٸ مرحلہ تو سابق ڈی پی او فیصل گلزار کے ہوتے ہی مکمل کر لیا گیا تھا ۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے تبادلہ کی وجہ سے پلان میں کوٸ تبدیلی آٸ ھے یا اسے کامیابی سے مکمل کر لیا جاۓ گا ۔
اس سلسلہ میں جب سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ سے مٶقف لینے کےلیۓ رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا ۔ کہ اگر کوٸ بے ضابطگی پاٸ گٸ تھی ۔ تو منظرِ عام کیوں نہیں آٸ ۔ دوسری بات یہ کہ ابھی مجھے پندرہ سے بیس دن ہی تو ہوۓ تھے ۔ تو اتنے کم عرصہ میں میں نے کیا بے ضابطگیاں کی ہوں گی ۔ جبکہ میں سرگودھا کا ہی رہاٸشی ہوں ۔ اور جتنے لاٸسنسوں کی لمٹ ھے ۔ اس سے زیادہ تو مجھے سفارشیں تھیں ۔ تو میں نے کیا کرپشن کرنی تھی ۔ اس کے علاوہ باقی سوالات پر انھوں نے جواب دینے سے معزرت کر لی ۔
رپورٹ : ادریس نواز سرگودھا

Leave a reply