میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان بنتے وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی تھا جبکہ گاندھی نے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کیا‘ آج ہندوستان متنازعہ سٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے اپنے ہی قائد گاندھی کے نظریےکی نفی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور برابری کے حقوق دیکر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے کو سچ ثابت کر دیا‘
وہ ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن میں نو منتخب ڈسٹرکٹ‘ تحصیل تنظیموں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی‘ سنٹرل پنجاب ریجن صدر اعجاز چوہدری‘ ایم این اے صداقت عباسی‘ ابرار الحق ‘ عامر گجر‘ بشیر سیال‘ علی امتیاز وڑائچ‘ عثمان سعید اور حافظ عبید اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے‘
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد کو اول رکھتے ہے جبکہ تحریک انصاف بھی دو نظریات کا مقابلہ کر رہی ہے جس میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر ایک طرف کھڑے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی مقصد کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم سب کو ملکر قائد اعظمؒ اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘ انہوں نے کہاکہ قائد اعظمؒ کے تین فرمان ہیں‘ جن میں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم اپنانا چاہئے‘
قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ایک لڑکے کی تعلیم صرف ایک شخص کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے اور اب وہ دور گزر چکا ہے جب جنگ میدان کا رذار میں لڑی جاتی تھی اب جنگی معاشی محاذ پر لڑی جاتی ہے اور ہم پاکستان میں 52 فیصد آبادی کو کسی صورت محاذ جنگ سے دور نہیں رکھ سکتے اور ہم 52 فیصد آبادی پر مشتمل خواتین کو جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کرکے معاشی میدان میں ترقی اور خوشحالی حاصل کرکے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کریں گی۔
اس موقع پر مشیراطلاعات نے طالبات کو مخاطب کرکے کہا کہ سیالکوٹ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے دنیا کے عظیم مفکر کا شہر ہے اور اس شہر سے تعلق رکھنے والی ہر لڑکی اپنے عظیم ہیرو حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جہالت کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی سے روشنی حاصل کر کے دنیا و آخرت میں میں کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہیں .
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم چودھری اخلاق اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسرخلیل زبیر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ اکرام بھی موجود تھے