پاکستان اور قزاخستان کے درمیان ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کا اہم رکن ہے
0
108
pakistan

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی: دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قزاخستان کے درمیان عوامی سطح پر روابط، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی میڈیا دونوں اطراف اطلاعات تک رسائی کا اہم ذر یعہ ہے، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ گہرے، تاریخی اور ثقافتی روابط قائم رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پاکستان اور قزاخستان میں دونوں ممالک کے ریاستی میڈیا اداروں کے دفاتر قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا-

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان قزاخستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرور ت ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان دونوں اطراف اطلاعات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہیں۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

ملاقات میں پاکستان کی وزارت اطلاعات اور قزاخستان کی وزارت اطلاعات و سماجی ترقی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اس ضمن میں پاکستان اور قزاخستان کے وزرا اطلاعات کے درمیان بذریعہ زوم میٹنگ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور نیشنل کمپنی قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان 2018ءمیں میڈیا تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ لاہور سے ایک ٹیم فلم شوٹنگ کے لئے قزاخستان روانہ ہو رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کا اہم رکن ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا آئندہ اجلاس قزاخستان میں ہو رہا ہے، ایس سی او علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا ایک متحرک پلیٹ فارم ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ گہرے، تاریخی اور ثقافتی روابط قائم رکھے ہوئے ہے، ہمارے مفادات اور مقاصد وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

قزاخستان کے سفیر پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات اور قزاخستان کی وزارت اطلاعات و سماجی ترقی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے لئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو دورہ قزاخستان کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ قزاخستان کے صدر پاکستان اور پاکستان کے عوام سے بہت محبت کرتے ہیں، قزاخستان کے صدر آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ تجارتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہوگا جس سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے ریاستی میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں قزاخستان کے سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو گرم پانیوں تک رسائی کے لئے پاکستان اہم ملک ہے جبکہ پاکستان کا شہر سیالکوٹ فٹ بال اور سرجیکل آلات کی تیاری میں بہت مشہور ہے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید بڑھانے سمیت قریبی معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

Leave a reply