صحافی کارکنوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف میڈیا ہاﺅسز کی تالہ بندی کا سلسلہ شروع

0
76

لاہور پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے مطابق تین ستمبر کو دفاترکی تالہ بندی کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں دنیامیڈیاگروپ کے کارکنوں کی جبری برطرفیوںکے خلاف صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ صحافیوں کی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوکر دنیامیڈیا گروپ تک پہنچی جہاں مرکزی گیٹ سمیت تمام داخلی دروازوں کے باہرچارگھنٹے دھرنادیاگیا اور کارکنوںکی جبری برطرفیوں پر احتجاج کیاگیا۔

صحافی قائدین نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیاکہ صحافی کارکنوں کی جبری برطرفیاں ناقابل قبول ہیں،دنیا میڈیاگروپ سمیت جو ادارے بھی برطرفیاں کررہے ہیں وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریںاور چند ہزار روپے تنخواہیں لینے والے کارکنوں کوفارغ کرکے مبینہ مالی بحران ختم کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

مقررین کا کہناتھاکہ میڈیاہاﺅسزکے مالی بحران کی سب سے بڑی وجہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے اورحقیقت میں لاکھوں روپے کی ماہانہ تنخواہیں اور مراعات لینے والے اداروں پر بوجھ ہیں اگر ادارے مالی بحران کا شکارہیں تو ان بڑے مگرمچھوں کودی جارہی غیرحقیقی تنخواہیں اور مراعات مناسب سطح پر لائی جائیں اور چند ہزارروپے لینے والے صحافی کارکنوں کو ان کی نوکریوں پر بحال کیاجائے۔

Leave a reply