مزید دیکھیں

مقبول

میڈیا میں بحران،خدارا کالی بھیڑوں کو پہچانیں، آصف بٹ صدر ایمرا کی اپیل

میڈیا میں بحران،خدارا کالی بھیڑوں کو پہچانیں، آصف بٹ صدر ایمرا کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کے مالکان اور ٹاپ مینجمنٹ کے دھوکہ اور فراڈ کا دوسرا وار سامنے آیا ہے

آصف بٹ کا کہنا تھا کہ پرکشش تنخواہوں پر بلا کر تنخواہوں پر کٹ لگا کر اور برطرفیوں کی دھمکیاں دے کر پچھلے ادارے سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جرنلزم واحد شعبہ ہے جو ترقی کرنے کی بجائے پندرہ سال پچھے چلا گیا ہے وہ بھی ہمارے اندر کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے خدارا ان کو پہنچانیے شکریہ

واضح رہے کہ متعدد ٹی وی چینلز میں کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی لیٹ کی جاتی ہے اب کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ چینلز نے تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی ہے جبکہ آپ ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں میڈیا ورکرز بے روزگار ہو گئے ہیں

ایمرا کے صدر آصف بٹ کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کردار انتہائی احسن ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں انہوں نے نہ صرف لاہور بلکہ ملک بھر کے پریس کلبز میں نہ صرف صحافیوں کو امدادی سامان پہنچایا بلکہ پولیس اہلکاروں میں بھی حفاظتی سامان تقسیم کیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan