میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدرمحمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے کوروناوائرس جیسی سنگین صورتحال میں صحافتی ورکرز کی صحت وتندرستی کے لئے میڈیامالکان نام اہم پیغام دیا ہے
ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا مالکان سے ہماری اپیل ہے کہ کورونا وائرس جیسی سنگین صورتحال میں فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی از، سٹاف کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے حفاظتی کٹس ، ماسک، گلوز اور ہینڈسینیٹائزرلازمی مہیا کریں تاکہ وہ فیلڈ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے خودکو اوراپنے اہل خانہ کی زندگیوں کوروناوائرس کے پھیلاو سے محفوظ رکھ سکیں۔
ایمرا باڈی نے سٹی 42 میڈیا گروپ اور ہم نیوز چینل کی جانب سے اپنے آفسز میں کام کرنے والے صحافتی ورکرز سمیت فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرزاور کیمرہ مین کو حفاظتی کٹس سمیت دیگر حفاظتی سامان مہیاکرنے کے اقدام کو سراہاں ہے اور صحافتی ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات کرنےپر شکرگزار ہے۔
اسی طرح دیگر میڈیا ہاوسز کے مالکان کو بھی چاہئے کہ وہ سٹی 42 گروپ اور ہم نیوز چینل کی انتظامیہ کی طرح اپنے رپورٹرز، کیمرہ مین سمیت دیگر فیلڈ سٹاف کو کورونا وائرس سے متاثرہ بڑے شہروں جیسے لاہور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں اپنی ذمہ داریاں اداکرنے والوں کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس مہیا کریں۔ تاکہ وہ اس وائرس سے متاثرہ افراد سے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کی زندگیوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔
کورونا وائرس سےبچاو صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ماسک، گلوز، ہینڈسینیٹائزراور حفاظتی کٹس کا استعمال دوران رپورٹنگ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ضروری ہے۔