میڈیکل آلات کی درآمد کی اجازت نہ ملنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
52

میڈیکل آلات کی درآمد کی اجازت نہ ملنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

میڈیکل آلات کی درآمد کی اجازت نہ ملنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرلی گئی جبکہ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن نے میڈیکل آلات کی درآمد کی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے. درخواست میں وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بنایا گیا تاکہ عدالت انہیں حکم دے کہ وہ ان آلات کی درآمدگی کیلئے اجازت دیں.

خیال رہے کہ اس سے قبل ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں میڈیکل اور سرجری کے آلات اور مشینری کی درآمد میں درپیش مسائل کی وجہ سے طبی سہولتوں کی فراہمی میں سنگین بحران کا خدشہ سر پر منڈلا رہا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے طبی آلات کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد امپورٹ پالیسی کو ڈریپ کے سرٹیفیکیٹ سے مشروط کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

ڈریپ گزشتہ کئی سال کے دوران جمع کرائی جانی والی رجسٹریشن کی بیشتر درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکا اور اب تک بمشکل 3 ہزار درخواستیں ہی نمٹائی جا سکی ہیں۔ میڈیکل ڈیوائسز پیتھالوجیکل لیبارٹریز، سرجری اور اسپتالوں میں استعمال ہوتی ہیں اور ان میں سرنج، کینولا، شوگر اور بلڈ پریشر جانچنے والے آلات سے لے کر الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی تک کی مشینری شامل ہے، میڈیکل ڈیوائسز کے بغیر کوئی بھی اسپتال صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتا۔

پاکستان کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں، لہٰذا امپورٹ رکنے کی وجہ سے اسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کا عمل رکنے کا شدید خطرہ پایا جاتا ہے۔ تاہم اب اس بارے میں عدالت سے رجوع کیا گیا ہے.

Leave a reply