یاد رکھیں اگر پھل کو دھو کر نہیں کھائیں گے پھر کیا نقصان ہوسکتا ہے ، ماہرین طب نے بتادیا
لاہور: پانی غذابھی ہے اور شفابھی ، مگر ہمارے ہاں صرف اس کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، دوسری طرف ماہرین طب نے ایک نئی تحقیق میں یہ ثابت کیا ہےکہ اگر پھلوں کو دھوکر نہ کھایا جائے تو پھر یہی پھل جو ذائقوں اور وٹا منز سے بھرے ہوتے ہیں مضر صحت بن جاتے ہیں ،
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان کردیا
نیوٹریشن اور فوڈ سیفٹی ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل پھلوں کو دھو لینا ان پر لگے جراثیموں اوردھول مٹی سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ہمارے ہاں بعض افراد ان پھلوں کو نہیں دھوتے جن کا اندرونی حصہ کھایا جاتا ہے جیسے کہ تربوز، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے پھلوں کی بیرونی سطح پر ننھے سوراخ یا پورز ہوتے ہیں جن سے یہ جراثیم اندر داخل ہوسکتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھلوں کو دھونا بھی اس بات کو یقینی نہیں بناتا کہ آیا یہ پھل کھانے کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہوگئے ہیں یا نہیں، البتہ جراثیموں سے بچنے کی ایک فائدہ مند کوشش ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔اس لیے ماہرین طب کی تجویز ہے کہ پھلوں کو کھلے ہوئے نل کے نیچے رکھ کر انہیں ہلکا سا رگڑا جائے۔