ڈین ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کالج کے لئے تین نئی بسوں کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سینئر فیکلٹی ممبران، افسران، اور بڑی تعداد میں سٹاف موجود تھا۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ایوب میڈیکل کالج خیبر پختونخوا کا تاریخی اور بڑا میڈیکل کالج ہے کالج میں تعلیمی معیار پر بہت توجہ دی جا رہی ہے اور کالج رینکنگ میں اعلیٰ اور قومی عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے میں میڈیکل کے شعبے میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک منفرد مقام رکھنے والا واحد کالج ہے۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج نے کہا کہ کالج میں 4 بسیں پہلے سے موجود ہیں جو کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں طلباء وطالبات کی لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اب 3 بسوں کے اضافے سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری ہو گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ ان نئی بسوں سے طلباء وطالبات کی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا اور طلباء آرام دہ اور معیاری سفری سہولت سے محضوظ ہو سکیں گے۔
ڈین اے ایم سی نے طلباء وطالبات کے لیے سفری سہولت کے اضافے کو بہت سراہا اور کہا کہ کالج ٹرانسپورٹ کی بدولت اساتذہ، طلباء اور ملازمین بروقت ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے کالج پہنچتے ہیں اور واپس اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور خاص طور پر نزدیکی علاقوں کے لیے یہ ٹرانسپورٹ سروس ایک بہت بڑی سہولت ہے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کالج کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں مزید سہولیات کی بہتری کیلئے بھی کام کر رہے ہیں میں ٹرانسپورٹ آفیسر عمیر جدون کا شکریہ ادا کرتے ہوں کے ان کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔