ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کہا ہے کہ ادویہ سازی کی پاکستانی صنعت اس وقت سالانہ 550 ملین ڈالر کی برآمدات کررہی ہے،

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر دو ارب ڈالر سالانہ تک لایاجاسکتا ہے، ڈریپ کے حکام کے مطابق ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات کے فروغ کیلئے شراکت داری کے موثر نظام کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے عالمی مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر ادویات کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

انہوں نے کہا کہ ادویات کی برآمدات میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے شعبے پر پڑنے والے اثرات کو بھی زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ادویہ سازی کی صنعت کے منافع میں 18 فیصد کمی ہوئی،برآمدات کے فروغ سے ادویہ سازی کی صنعت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے

Shares: