ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان

0
38

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ہے،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں با رش کا امکان ہے اسلام آباد میں دن کوموسم گرم رہنے اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھ گئی،سمندر میں لہریں 35 سے 40 فٹ بلند

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال،کو ہستان، کرم مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں بارش اور وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، مکران، آوران اور تربت میں بارش جبکہ میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین اور مٹھی میں مطلع جزوی ابر آلود اور آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بار ش متوقع ہے-

دوسری جانب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سمختلف حادثات و واقعات میں 34 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ،لاہور، گجرات، گوجرانوالا، حافظ آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ۔

چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کےمطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سےچھتیں اور دیواریں گرنےکےمختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے کی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاںبحق اور 42 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق طوفانی بارشوں سے 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، بنوں میں آندھی، طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، جو کچے گھر نہ گرے ، اب اُن میں رہنا خطرے سے خالی نہیں ہے بنوں میں بارش سے نابینا بزرگ خاتون کے ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر اس کے 6 بچے زخمی ہو گئے۔

سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع …

Leave a reply