میرمرتضیٰ بھٹو کا 20 ستمبر کو یوم شہادت منایا جائے گا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے والد کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے،میرمرتضی بھٹو کا یوم ولادت ہفتہ 18ستمبر کومنایا گیا جبکہ، 20ستمبرپیرکوان کا یوم شہادت منایا جائے گا۔
ان کی صاحبزادی فاظمہ بھٹو نے اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے ہمراہ اپنی بچپن کی یادگار تصویر شیئرکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ میں آج بھی آپ کو بہت مِس کرتی ہوں۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ آپ کی ہر سال سالگرہ کے موقع پر بلکہ ہر دن میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، جتنا یاد کرتی ہوں شاید اسے بتانے کیلئے الفاظ نہ ہوں۔
علاوہ ازیں ملک کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی 25 ویں برسی 20 ستمبر پیر کو گڑھی خدابخش بھٹو سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

میرمرتضی بھٹو 42سال کی عمر میں 20ستمبر 1996کو کراچی میں اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں اپنے گھر کے قریب پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کر یں گے جس میں میر مرتضی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔
وہ 18ستمبر1954ء کو کراچی میں پیدا ہو ئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دن کا فرق ہے۔والد کی برسی پرفاطمہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پچیس برس قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے 25 سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں‘ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنستا مسکراتا چہرہ ہی آتا ہے ۔

Comments are closed.