اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں وہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ سونالی بیندرے بیٹھی ہوئی ہیں اور فلمسٹار میرا سونالی کے پاس کھڑی ہیں اور وڈیو بنوا رہی ہیں۔ میرا نے اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر وڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی سا کیپشن لکھا ۔ انہوں نے لکھا کہ سونالی تم ایک فائٹر ہو،تمہیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میرا دل تمہیں کام کرتا اور صحت مند دیکھ کر بہت خو ش ہوتا ہے۔ میرا نے زی فائیو والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ دوستوں میں آپ کو یاد کروا دوں کہ میری دوست سونالی بیندرے نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی ہے۔میرا نے مزید لکھا کہ سونالی آپ بہادری کے ساتھ زندگی کے ساتھ چل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ ملاقات امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہوئی ۔ میرا کا سسرال بھی امریکہ میں ہے کیپٹن نوید اور ان کی فیملی نیویارک میں رہتی ہے میرا زیادہ وقت امریکہ میں ہی گزارتی ہیں۔سونالی بیندرے نے نوے کی دہائی کی بہت ساری سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ان کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں.سونالی 2018 میں کینسر کے مرض میںمبتلا ہوئی تھیں اس کے بعد امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے اپنا علاج بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ کروایا اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں.