میرا نے دعا کی لیکن کیا؟

0
36

اداکارہ میرا جو اپنی گفتگو کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں اورصحافیوں کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ میرا سے کوئی نہ کوئی ایسا سوال کیا جائے کہ جس کا جواب وائرل ہو اور میرا کے کیا ہی کہنے وہ کسی بھی بات پہ جواب دینے سے نہیں رکتیں ۔حال ہی میں فلمسٹار میرا نے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاﺅنگا کے لئے دعائیں مانگی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ،انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ اس فلم کو دیکھنے کے لئے ضرور جائیں میں بھی دیکھنے جاﺅں گی ۔

یاد رہے کہ فلم لندن نہیں جاﺅں گا میں مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور کبری خان ہیں ۔ہدایتکاری ندیم بیگ کی ان کا حال ہی میںڈرامہ صنف آہن اور اس سے قبل میرے پاس تم ہو آیا تھا دونوں ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ۔ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کی جوڑی جب بھی کسی پراجیکٹ میں ساتھ آتی ہے وہ ہٹ ثابت ہوتا ہے ۔مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی جوڑی تو ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے ڈرامہ سیریل دل لگی ہو جوانی پھر نہیں آنی ۔رپورٹس ہیں کہ دونوں کا ڈرامہ ایک ساتھ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں بہت جلد آن ائیر جائیگا ۔

Leave a reply