نامور اداکارہ میرا جنہوں نے بھارت میں بھی جا کر کام کیا ہےانہوں نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ مجھے آج بھی انڈیا سے کام کی آفرز آتی ہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان میںرہ کر یہاں ہی کام کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی سنتی ہوں کہ مجھے نا پسند کرنے والے لوگ کہتے ہیںکہ میرا کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میںان سب کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میرا کیرئیر بالکل بھی ختم نہیں ہوا.بلکہ میں نے تو ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے اور مزید لمبی اننگزکھیلنی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی ، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی ۔میرا نے کہاکہ ”میںچاہتی ہوں کہ مجھےایسے کردار آفر ہوں جن میں اداکاری کی گنجائش ہو اور مجھے بھی لگے کہ ہاں واقعی مجھے کوئی ایسا کردار آفر ہوا ہے جس کو رد نہیں کیا جا سکتا.”