پاکستان کی ڈرامہ کوئین میرا نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی ہے اس میںانہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں. انہوں نے کہا کہ میری شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات ابھیشک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی. دوسری ملاقات دلیپ کمار کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی اور تیسری ملاقات دبئی میں. انہوں نے کہا کہ کنگ خان ایک بہترین آدمی ہیں بلکہ شاندار آدمی ہیں. ان سے جب جب ملاقات ہوئی ایک الگ اور خوشگوار تجربہ رہا ہے، شاہ رخ خان واقعتا ایک بڑے سٹار ہیں.
انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت سونامی متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے گئی ، ”سنجے دت نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں بھی آپ کے شوز کا حصہ بننا چاہتا ہوں” اس کے علاوہ دلیپ کمار نے خود مجھے کال کرکے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور مجھے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے میں نے کنٹرورسیز میں پڑتی نہیں لیکن پتہ نہیں کیوں کنٹرورسیز میرا پیچھا کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ میرا نے بھارت میںمہیش بھٹ کی فلم نظر میں کام کیا تھا .