لالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلانے کا سلسلہ نہ جانے کب بند ہو گا ،اب میں ایک افواہ سن رہی ہوں کہ امریکہ میں مجھے ایک پاگل خانے میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جو کہ بالکل ہی غلط ہے ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا. ہاں زہنی صحت کے مسائل یا صحت کے دیگر مسائل ہر کسی کے ساتھ رہتے ہیں میرے ساتھ بھی رہے اور رہتے ہیں . اس سلسلے میںہسپتالوں میں آنا جانا رہا ہے.
لیکن یہ کہنا کہ میںپاگل خانے میںدماغی علاج کرواتی رہی ہوں یہ بالکل ہی غلط ہے. میرا نے کہا کہ میں تو ان باتوں کی عادی ہو چکی ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہے کہ اگر میںنے کچھ بھی کہا اسکا بننا تو الٹ ہی ہے تو اسلئے میںزہنی طور پر تیار رہتی ہوں کہ میرے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر یقینا غلط انداز میںپھیلائی جائیگی. میرا نے کہا کہ میںنے باہر کے ملکوں میں رہ ایک بات سیکھی ہے کہ اپنے آپ سے تعلق رکھیں کسی سے ملیں اچھے سے ملیں لیکن یہ نہ دیکھیں کہ کون اپنی زندگی میںکیا کررہا ہے. میںخود میںرہنے والی انسان ہوں ،لیکن مجھ سے جب کوئی سوال کیا جاتا ہے تو میں جواب دے دیتی ہوں اس کے بعد اسکی ہیڈنگز بن جاتی ہیں.