میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی
میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی
لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مستقل حاضری کی درخواست مسترد کردی
لاہورکی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا، عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی عدالت نے فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مزاق اڑا رہی ہے وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت نے سمن ،قابل ضمانت وارنٹ جاری کئےوہ پیش نہ ہوئیں۔
عدالت نے علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عفت عمرکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا میشاشفیع کی عدم پیشی سے کیس ٹرائل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی
ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے چالان کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی،علی ظفر کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے
عدالت نے ملزمان جن میں ملزم علی گل پیر اور لینا غنی شامل ہیں کہ بریت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے میشا شفیع اورلینا غنی کے وارنٹ جاری کر دیئے بعدازاں کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
دوسری طرف علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت پُرامید ہیں کہ انصاف ان کو سرخرو کرے گا اور وہ کامیاب لوٹیں گے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”466435″ /]