اسلام آباد:بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات، اے پی سی والی بدسلوکی پرشکوہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اے پی سی کے بعد کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے بلاول سے اے پی سی والی بدسلوکی کا شکوہ بھی کیا جس میں مولانا کی تقری کو میڈیا تک پہنچانے میں بلاول رکاوٹ کا سبب بنے تھے

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمان اور اسلم غوری شامل تھے۔

Shares: