ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی زیربحث آئے
نئی دہلی :ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی زیربحث آئے،اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے آج صبح ناشتے کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص علاقائی اور اقتصادی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کےوزیر خارجہ سبرامنیم جی شنکر نے آج جمعرات کے روز رائے سینا ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں اہم معاملات پرایک دوسرے سے انفارمیشن شیئر کیں ،ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں کے دوران اس اجلاس کی سائیڈ لائن میں اپنے اسٹونیا کے ہم منصب سمیت ہندوستان اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیروں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس کا 14 سے 16 جنوری تک ہندوستان کےدارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔ یہ بات قبل ذکر ہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیر ملکی کانفرنس ہے جو ابزور ریسرچ فاونڈیشن اور ہندوستان کی حکومت اور محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام ہر سال دہلی میں منعقد ہوتی ہے۔
اس کانفرنس میں بین الاقوامی برادری کو در پیش مشکل ترین مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اورعالمی سیاسی، کاروباری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے رہنما، شخصیات اور اعلی حکام اس میں حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی پالیسی کے وسیع معاملات پر تعاون سے متعلق گفت و شنید کرتے ہیں۔