ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا- اے ڈی سی آر اکرام ملک، اے سی جہانیاں بابر سلیمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن پی ٹی آئی رہنما مسعود چوہان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، خوراک ،پولیس انڈسٹریز،ماحولیات اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کورونا کی صورتحال،سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-

رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج نے اس موقع پر پولیس کو منشیات کے بڑے اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بغیر دبائو آپریشن کیا جائے- رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں – اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں مئوثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں-

Comments are closed.