ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات:افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو

0
43

اسلام آباد:ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات:افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے عمران خان کے 10 ارب درختوں کے اقدام کو سراہا، ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی مدد پرشکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان اور خطے کے لیے بہت اہم ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنا ضروری ہے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام میں بین الاقوامی برادری کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کےتعمیری اقدامات سے عدم استحکام اور پناہ گزینوں کے بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply