وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس،جمعہ کوکراچی جانے کا فیصلہ تبدیل

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس،جمعہ کوکراچی جانے کا فیصلہ تبدیل ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور دیگر بےشمار مسائل درپیش ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

وزیراعظم نے اپنا دورہ کراچی ایک دن آگے بھی بڑھا دیا، اب وزیراعظم جمعے کو نہیں بلکہ ہفتے کو کراچی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اُجاگر کیا، کراچی کےعوام کو درپیش مسائل کا وفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، سینیٹر شبلی فراز، سید امین الحق، سید علی حیدر زیدی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل شریک تھے۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Comments are closed.