آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

0
38

راولپنڈی:امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے،

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ٹرانسفارمیشن منیجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز الطالب نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عہدیدار کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دفاعی اور سلامتی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کی منفرد حیثیت کا معترف ہے۔

ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کے ساتھ دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، جب کہ برادر ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات پر آرمی چیف نے ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply