18 ارب ڈالر کی خطیر رقم سعودی عرب نے کس مقصد کے لیے خرچ کردی

0
37

18 ارب ڈالر کی خطیر رقم سعودی عرب نے کس مقصد کے لیے خرچ کردی

تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب کی جانب سے پناہ گزینوں کی انسانی مشکلات دور کرنے کے لیے تقریبا 18 ارب ڈالر کا میگا فنڈ پیش کیا گیا ہے. یہ خطیر رقم سعودی عرب کی طرف سے شامی پناہ گزینوں اور ہجرت کے مارے لوگوں کےلیے ہے ، ان میں ان پناہ گزینوں کے لیے سعودی شہریت بھی شامل ہے.

سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے ضمن میں سعودی عرب کے تھرڈ سکریٹری فیصل بن جدید نے اپنے خطاب میں بتائی۔

شامی صدر بشار الاسد نے طیب اردوان کے متعلق خطرناک بات کہہ دی

بن جدید کے مطابق مملکت نے 50 ہزار افراد کو ان کے اہل خانہ سمیت سعودی شہریت دی۔ اس کے علاوہ 8 لاکھ سے زیادہ مقیم افراد کو شناخت دی گئی جو مملکت میں بے قاعدگی اور غیر منظم طور سے رہ رہے تھے۔ اس طرح اُن کے لیے نقل حرکت، تعلیم اور طبی نگہداشت کا حصول ممکن ہو گیا ہے جب کہ ان افراد کو تمام ٹیکسوں اور جرمانوں سے معافی بھی مل گئی ہے۔

شمالی شام میں ترکی کے فتح کیے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.

Leave a reply