کرونا سے تباہ حال امریکہ کے امیر طبقہ کاروبارکی نظریں ریل اسٹیٹ پرکس ملک کوہدف بنا رکھا ہے اہم خبرآگئی

0
26

واشنگٹن :کرونا سے تباہ حال امریکہ کے امیر طبقہ کاروبارکی نظریں ریل اسٹیٹ پرکس ملک کوہدف بنا رکھا ہے اہم خبرآگئی ،باغی ٹی وی کے مطابق اس کے باوجود کہ کرونا وائرس نے امریکہ میں تباہی مچا دی ہے ،لیکن اس کے باوجود ایک خاص طبقہ اب بھی دنیا میں ریل اسٹیٹ کے میدان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے

ذرائع کےمطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امیرطبقہ اس وقت کرونا کی وجہ سے خائف بھی اورچھپا ہوا ہے اور کئی مقامات پرزیرزمین بنکرز بنا کررہ رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ نیوزی لینڈ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی امیدیں لگا کربیٹھا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ طبقہ کرونا وائرس کے بعد بہتر حالات کا انتظارکررہا ہے

یاد رہے کہ اس وقت امریکہ کرونا وائرس کا سب سے زیادہ شکارہے اوراس وقت وہاں آٹھ لاکھ سے زائد لوگ کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں اور44 ہزارسے زائد جان کی بازی ہارچکے ہیں ،دوسری طرف عالمی معاملات پرنظررکھنے والے اداروں کا کہنا ہےکہ ان حالات میں شاید امریکہ کو سنبھلنے میں وقت لگے لیکن نیوزی لینڈ سمیت دیگرملکوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے والے امریکیوں کی امید نے پھرامید کی ایک کرن پیدا کردی ہے

Leave a reply