سٹیج کی اداکارہ میگھا جو کہ ماضی کی سیئنر اور کامیاب اداکارہ ممتاز کی کزن بھی ہیں وہ جب سے شوبز میں آئی ہیں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں سٹیج پر اپنا نام اور مقام بنانے میں لگائی ہیں.میگھا اس وقت سٹیج کا یک بڑا نام ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے جونیرز کو دیا ہے مشورہ اور مشورہ بھی دیا اپنے سینئرز کی عزت کرنے کا. انہوں نے کہا کہ آج کل کے جونئیرز خود کو کچھ سمجھنے کی بجائے سینئرز کی عزت کریں اور یاد رکھیں کہ پھل اسی درخت کو لگتا ہے جو جھکتا ہے. میگھا نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی. میگھا نے کہا کہ میں کبھی بھی نمرون کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی اور سٹیج پر کوئی نمبر ون نہیں ہے سب یہاں
کام کررہے ہیں اور اچھا کام کررہے ہیں کسی کو کسی پر برتری نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ صرف کام میں ہوناچاہیے پوزیشن کےلئے نہیں ہونا چاہیے. میگھا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے، ہوتے ہیں کچھ لوگ جو پیسے کے چکر میں معیاری اور غیر معیاری کام میں فرق نہیں رکھتے لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ کام ایسا ہونا چاہیے جو آپ کے مداح یاد رکھیں اور یاد ہمیشہ معیاری کام کو ہی رکھا جاتا ہے.








