میگھن مارکل کی ڈزنی کی ڈاکیومینٹری فلم ایلیفینٹس سے شوبز میں واپسی

رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی

باغی ٹی وی : رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اب اس فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ایلیفینٹس کے ساتھ شوبز میں واپسی کرنے جارہی ہیں تاہم میگھن اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈا کیومنٹری کو وہ صرف اپنی آواز ہی دیں گی

اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے یہ فلم ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی

واضح ر ہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں

Comments are closed.