مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

اداکاری میرے لئے ایک چیلنج ہے
mehak malik

عید پر سٹیج ڈرامے شائقین خصوصی طور پر بہت شوق سے دیکھتے ہیں ، تماثیل تھیٹر میں عید کے موقع پر خصوصی عید پلے دکھایا جائیگا. اس حوالے سے ریہرسلز زوروں سے جاری ہیں. اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مہک ملک اداکاری کررہی ہیں. مہک ملک پرفارمنس کے حوالے سے مشہور ہیں ان کے ڈانس شوق سے دیکھے جاتے ہی. تماثیل تھیٹر میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا. اس میں قیصر پیا اور مہک ملک بھی موجود تھے . قیصر پیا نے کہا کہ مہک ملک پر خدا کی خاص مہربانی ہے کہ وہ لڑکیوں اور لڑکوں سے زیادہ کماتی ہیں.

مہک ملک نے کہا کہ میں نے اداکاری شروع کی ہے بہت خوش ہوں، کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا پریشر نہیں ہے. مجھے بہت امید ہے کہ ”ڈانس کے بعد میری اداکاری کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جائیگا”. مہک ملک نے کہا کہ میرے سینئرز میرے لئے انسپریشن ہیں.، میں سب سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں.ہم ریہرسلز کررہے ہیں اور ان میں‌بہت مزا آرہا ہے.یاد رہے کہ مہک ملک ٹرانسجینڈر ہیں اور ان کے ڈانسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے.

 

معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی

فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

Comments are closed.