قصور
تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے حلقہ بقاپور اور کنگن پور میں اربن ایریا کے انتقال زرعی ہونے لگے جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگنے لگا ،انتظامیہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے پٹواریوں حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے بورڈ آف ریونیو کی دھجیاں اڑاتے ہوے اربن ایریا کے انتقالات زرعی کر کے خزانہ سرکار کو ویلیو ٹیکس اور کیپٹل ٹیکس کو خورد برد کر دیا اور خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگا کر مال ہڑپ کر گے جبکہ حکومت پنجاب نے اربن ایریا کے زبانی بہہ انتقال بند کیے ہوے ہیں صرف رجسٹری ہو سکتی ہے مگر پٹواری حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے حکومت پنجاب کے حکم کو کھوہ کھاتے ڈال کر اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر لاہور ڈی سی قصور مطالبہ کیا کہ پٹواریوں نے جو اربن ایریا کےانتقال زرعی کر کے فیسں خورد برد کی ہیں ان کی انکوائری کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے