گندم زخیرہ ہونے لگی،انتظامیہ بے بس

قصور
پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی حکومتی آرڈرز ہوا میں اڑا دیے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے اے سی پتوکی دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری

تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی اور اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کہیں دو ہزار روپے اور کہیں دو ہزار سے زیادہ فی من بیچنے لگے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری فوٹو سیشن کے سوا عملی طور پر کارروائی زیرو سٹاک مافیاء اور بلیک میں گندم کا کاروبار کرنے والے متحرک ہیں ۔ فوری ایکشن نا لیا گیا تو محکمہ فوڈ اپنے مطلوبہ اہداف پورے نہیں کر پائے گی ۔ ضلع بھر میں مجموعی لحاظ سے کثیر تعداد میں خریداری مراکز پر مقررہ ٹارگٹ پورے نہیں ہونگے باخبر ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایسا گروہ متحرک ہے جو لوڈر رکشوں پر گندم لوڈ کر کے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں لیجا کر دو ہزار سے اوپر فی من گندم فروخت کی جارہی ہے جس پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ہے ۔

Leave a reply