آئندہ دنوں میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا یا کمی آئے گی؟ اسٹیٹ بنک حکام نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
32

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں عائشہ غوث بخش نے سوال اٹھایا کہ شرح سود میں اضافہ کا کیا فائدہ ہوا ہے؟

مالیاتی خسارے کو کنٹرول رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی سے متعلق تجاویزدینا مناسب نہیں سمجھتا، مانیٹری پالیسی سے متعلق کوئی تجاویز نہیں دے سکتا ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کااختیار ہے کہ وہ تجاویز دے، رواں سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی، مہنگائی کی شرح گرنے پر پالیسی ریٹ میں بھی کمی پر غور کیا جائے گا، اسٹیٹ بنک حکام کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 11 سے12 فیصد کے درمیان رہے گی، آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی کی شرح 13 فیصد رہے گی،

ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے کہا گیا کہ 30 جون سے روپیہ مستحکم ہونا شروع ہو گیا ہے، روپے کی قدر میں 2.5 فیصد بہتری آئی ہے، ڈالر کا مستقبل میں زیادہ سے زیادہ متوقع ریٹ 163 روپے ہے، ڈالر ریٹ کا تعین بھی مارکیٹ خود کرے گی،

واضح رہے کہ چند دن قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا تھا کہ مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، یہ بات انہوں نے عائشہ غوث بخش پاشا کی زیر صدارت ہونے والی قومی اسمبلی کی خزانہ بارے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کی تھی، اس دوران اجلاس میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے حکومت کو قرض دینے اور مہنگائی پر بریفنگ دی گئی جس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بنک حکام کا کہنا تھا کہ جن شعبوں کو تحفظ دیا جانا ہے انہیں مراعات دے رہے ہیں،

Leave a reply