میہڑ : 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
مقتول کی شناخت پنجاب کے شہر خانیوال کے نزدیک گاؤں کچا کوہ کے رہائشی علی حسن ولد دوسو کے طور پر ہوئی ہے
میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): میہڑ کے سلطان بھٹی روڈ پر 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔
میہڑ بی سیکشن پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔
مقتول کی شناخت پنجاب کے شہر خانیوال کے نزدیک گاؤں کچا کوہ کے رہائشی علی حسن ولد دوسو کے طور پر ہوئی ہے۔
موقع پر موجود ایس ایچ او بی سیکشن، قربان علی قمبرانی نے بتایا کہ مقتول علی حسن کے ورثاء سے رابطہ کر لیا گیا ہے جو جلد ہی میہڑ پہنچیں گے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی اور جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔