پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین آئے دن تُرک ڈرامہ ارطغرل پر ہونے والی بحث سے تنگ آگئیں۔
باغی ٹی وی: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی (پاکستان سرکاری ٹی وی ) پر نشر کیا جا رہا یے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد مقبولت ملی اور اس نے کئی نئے ریکارڈ بنائے نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں کافی شہرت حاصل ہو ئی اور پاکسستانی عوام اپنے پانے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہات کرتے رہتے ہیں-
پاکستان میں اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بعض چند پاکستانی کمپنیوں نے ڈرامے مرکزی کردار حلیمہ سلطان اور ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر لیا ہے پاکستانی اداکار یاسر حسین کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو پاکستانی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے سخت خلاف ہیں اور یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کے خالف بیان دیتے رہتے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے-
تاہم حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شئیر کی جس میں دو پاکستانی افراد کی تصاویر شامل ہیں جو ارطغرل کے اداکاروں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ ٹویٹ میں انھیں ’پاکستانی ترگت اور پاکستانی ارطغرل‘ قرار دیا گیا ہے-
تصاویر کے ساتھ یہ ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر-
یاسر حسین کی مذکورہ اسٹوری پر اگرچہ انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم جب اداکار کی اسی اسٹوری کو ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا تو ماڈل انوشے اشرف نے یاسر حسین کی اسٹوری پر انہیں سمجھانے کی کوشش کی تھی جس پر یاسر حسین نے بھی جواب دیا تھا۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ بھئی میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں آپ سے بھی زیادہ۔ باتوں کو گھما کر خبریں مت بنائیں میرے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہے۔
اس کے ساتھ ہی یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک مقامی معروف میگزین کے اکاؤنٹ پر خود پر تنقید پر انوشے اشرف پر طنز کیا اور لکھا تھا کہ یا اللہ دوست شہرت کے لیے کیا کیا کچھ کر لیتے ہیں انوشے اگر آپ کو میری پوسٹ سے اتنا مسئلہ تھا تو مجھے واٹس ایپ کردیتیں، پوسٹپ پر کیوں بتایا؟ بات کا بتنگڑ بنادیا افسوس ہے-
یاسر حسین نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لیے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے۔
اپنی دیگر انسٹا اسٹوری میں بھی ساتھی اداکاروں اور سستی شہرت کے خواہاں لوگوں کیلئے مختلف دعائیں بھی شیئر کیں۔
ارطغرل ڈرامے اور کرداروں کے بارے میں سوشل میڈیا پر اس وقت جاری کامیڈین اداکار یاسر حسین اور وی جے انوشے اشرف کے درمیان لفظی جنگ پر اداکارہ سونیا حسین نے بے زاری کا اظہار کیا ہے-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین نے لکھا کہ مہربانی کر کے جان بخش دیجیئے ترکش اداکاروں کی اور اپنے اداکاروں کی بھی۔
سونیا حسین انستاگرام سکرین شاٹ
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس لاحاصل بحث سے تنگ آچکی ہیں دوسروں کی قدر کرنا سیکھیں کسی دوسرے اداکار کو نیچا دکھانا درست نہیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے مہربان رہنے اور محبت پھیلانے کا بھی پیغام دیا-