میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) بااثر لینڈ مافیاء کاستایا مظلوم پریس کلب پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق میہڑکے نواحی گاؤں گل محمد جتوئی کے رھائشی محمدعلی جتوئی نے میہڑ پریس کلب میں پہنچ کر صحافیوں کے سامنے پکارتے ہوئے کہاکہ دیہہ ھنبار میں میری زرعی زمین سروے نمبر 224جوکہ 10ایکڑ اور 26گھنٹے ہے جومیری خاندانی زرعی زمین ہے جس پر بااثر افراد حسین بروہی ذوالفقار عرف بھٹو بروہی، علی گوھر بروہی ،رستم اور نواب بروہی سمیت 50مسلحہ افرادنے میری زرعی زمین پر پہنچ کر مجھ پر فائرنگ کی جس کی اطلاع میں نے ڈی ایس پی میہڑ اور ایس ایچ اوفریدآباد کو دی ،متاثرہ شخص نے مزید کہاکہ یہ زمین میرے پشتوں کی ہے جس کے اصل کاغذات میرے پاس موجود ہیں اور ملزم بااثر ہیں جو مجھے ڈرا دھمکا کرکہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور مجھ پر جھوٹے مقدمات کروانا چاہتے ہیں اور مجھے ان بااثر افراد سے جان کا خطرہ ہے اور زمین کہ مقدمہ بھی کورٹ نے میرے حق میں آیا ہے اور محکمہ ریونیو والوں بھی میرے حق میں تحریری فیصلہ دیاہے.متاثرہ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثرملزمان کہ خلاف کارروائی کرکے مجھے تحفظ دیاجائے اور انصاف فراہم کیاجائے.

Shares: