آج مہدی حسن کی 13برسی منائی جا رہی ہے

0
47

شہنشاہ غزل کہلائے جانے والے مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے ہوئے 13سال بیت گئے ہیں لیکن ان کے گیت ان کی غزلیں آج بھی شائقین شوق سے سنتے ہیں اور رہتی دنیا تک سنتے رہیں گے، میوزک کی دنیا میں برصغیر میں جو مقام مہدی حسن کو حاصل ہے وہ شاید ہی کسی دوسرے گلوکار کو حاصل ہو۔مہدی حسن نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی، جو کلاسیکل موسیقار تھے۔ مہدی حسن نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔ اس کے بعد انہوںنے فلموں کا رخ کیا فلم فرنگی

میں غزل گائی اس کے بعد پھر ان کے کیرئیر کی گاڑ نکل پڑی ۔ مہدی حسن نے لا تعداد گانے اور غزلیں گائیں ۔ مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے، مہدی حسن خودتو اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور آج بھی ان کو یاد کیا جاتا ہے ۔ ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ مہدی حسن کے پرستار پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

Leave a reply