ٹھٹھہ : بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا – منظورخشک

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا – منظورخشک
تفصیل کے مطابق رئیس منظور احمد خشک مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر نے خشک ہاؤس ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے روزانہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ،جبکہ مزدور کی دیہاڑی 500 اور اخراجات ڈبل ہونے کی وجہ سے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھیناجا چکا ہے، اس موقع پر ناتھو کنبھار سٹی صدر مسلم لیگ ن نے کہا مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشانی میں مبتلا ہے ،حکومت کو عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہئے تاکہ عام آدمی اور مزدور کے بچے بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں-

Comments are closed.