محفل تھیٹر لاہور کا لائسنس سات دن کے لیے معطل

mehfil theater lahore

محفل تھیٹر جہاں پر ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ، اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محفل تھیٹر لاہور کا لائسنس سات دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ محفل تھیٹر کے پروڈیوسر یوسف نے محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کے جعلی دستخط کر کے کاغذات جمع کروائے تھے۔اور اس کے علاوہ فلم سٹار خوشبو سے نازیبا ڈانس بھی کروایا تھا۔ان وجوہات کی بنیاد پر محفل تھیٹر اگلے سات دن کے لیے بند رہے گا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایک لیٹر بھی جاری کر دیا ہے جس میں‌انہوں نے محفل تھیٹر کا لائنسنس 7 دن کے لئے کینسل کرنے کی وجوہات کھل کر بیان کی ہیں. تاہم فنکار برداری کا کہنا ہےکہ ہمیں جس طرح سے اور جو کام دیا جاتا ہے ہم وہ کرتے ہیں.

”دوسری طرف تاحال محفل تھیٹر کے پرڈیوسر یوسف کا اس حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا. ”لیکن یہ ضرور ہے کہ 7 روز تک محفل تھیٹر کا لائسنس کینسل رہے گا. خوشبو خان نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے. یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تھیٹر انڈسٹری سے فحاشی کو ختم کرنے کےلئے مہم چلا رکھی ہے.

ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

Comments are closed.