مہنگائی آسمانوں پر آٹا چینی ، دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

0
40

مہنگائی آسمانوں پر آٹا چینی ، دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

باغی ٹی وی: ملک میں جاری مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا، آٹا، چینی، دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، عوام رونے پر مجبور ہوگئے۔

حکومت نے مہنگائی پر قابو کرنے کی کوششیں شروع کی تو کراچی میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگی، مہنگائی کی نئی لہر آنے پر عوام چلا اٹھے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ 2019 کی پرائز لسٹ پر زبرستی عملدرآمد کرانا سمجھ سے بالا تر ہے، ایسے حالات میں کاروبار چلانا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے۔

ایک روز کے دوران بھنڈی فی کلو 40 روپے اضافے سے 160 روپے کلو، تورئی 20 روپے اضافے سے 140 روپے کلو، ٹماٹر 20 روپے اضافے سے 160 روپے کلو، آلو 10 روپے اضافے سے 70 سے 80 روپے کلو، مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے سے 320 سے 330 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مہنگائی نے اپنے پر پھیلانا شروع کر دیئے۔ کرایانے کی دکانوں میں آٹا، چینی، دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، اچانک اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متا ثر ہوا ہے۔

دوسری طرف حکومت نے مہنگائی کو روک لگانے کےلیے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،جرمانے ،چالان اورپھرگرفتاریاں بھی ہوں گی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبالنے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ صوبائی وزیرکی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں موجود رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ ادارے اور انتظامیہ اپنا فرض پورا کریں۔

Leave a reply